اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے اہللکاروں کی جانب سے مسافروں کے سامان سے قیمتی چیزوں کی چوری کا انکشاف ہوا ہے ۔جس سے ارکان اسمبلی بھی محفوظ نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر پی آئی اے حکام کی سرزنش کی گئی ہے ۔ ممبران قومی اسمبلی بلال احمد، رضا حیات حرا ج اور شگفہ جامانی سمیت کئی ممبران نے شکایت کی ہے کہ پی آئی اے اہلکاروں کی جانب سے ان کے بیگ کھول کر یا ان کے سامان کو کاٹ کر قیمتی چیزیں اور نقدی وغیرہ چوری کر لی گئی ہے جبکہ دیگر مسافروں کی جانب سے بھی اس قسم کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد قائمہ کمیٹی میں پی آئی اے کی باقاعدہ سرزنش کر دی گئی ہے ۔