منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

گوگل ”ہیکرز“ کے لئے انعام کی رقم میں مزید اضافہ

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک ) گوگل نے اپنے سرچ انجن ”گوگل کروم“ میں آنے والے کسی بھی مسئلے کی نشاندہی کرنے والے ہیکرز کے لئےانعامی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ دنیا بھر میں استعمال ہو نے والا گوگل کا سرچ انجن گوگل کروم کے لیے چلنے والا پروگرام ”پیونئیم“جوکہ کمپنی کی جا نب سے سالانہ منعقد کیا جاتا ہے اوراس میں ہیکرز سرچ انجن میں آنے والے ہر قسم کے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں تاہم اب کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس پرو گرام کو بڑھاتے ہوئے ان ہیکرز کو ہزاروں ڈالرز انعام کے طور پر دے گی۔ گوگل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی ریسرچرز اب کسی بھی دن سرچ انجن کروم میں آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں، کمپنی کے مطابق کسی بھی ابتدائی مسئلے کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے یہ رقم 500 ڈالر ہوگی جب کہ مسئلے کی نوعیت میں اضافے کے ساتھ رقم میں بھی اضافہ کردیا جائے اوریہ 50,000 ڈالر تک بھی دی جا سکتی ہے۔ پیونئیم نامی پروگرام کا مقصد سرچ انجن گوگل کروم میں آنے والے ہر طرح کے مسائل کو معلوم کرنا ہوتا ہے جس کے لیے کمپنی گوگل ہیکرز کوانعام کے طور پر رقم فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ عالمی پابندی کی زد میں آنے والے ممالک جس میں ایران، کیوبا، شام، سوڈان اورشمالی کوریا شامل ہیں ان کے شہری ہمیں گوگل کروم میں آنے والے مسائل سے تو آگاہ کر سکتے ہیں پرکمپنی ان کو پیسے دینے کی پابند نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…