منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

یہ کام ہم نے تو نہیں کیا!!! مسلم لیگ (ن)نے بڑا یوٹرن لے لیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رائے ونڈ مارچ کو روکنے کے لیے ڈنڈا بردار فورس کے قیام سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس قسم کی فورس بنانے کا فیصلہ پارٹی کی قیادت کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا ‘یہ چند لوگ ہیں جو اپنے جذبات کی وجہ سے ایسا کررہے ہیں، لیکن اس کا تعلق نہ تو مسلم لیگ (ن) کی صوبائی اور نہ ہی مرکزی قیادت سے ہے’۔ یہ سب کچھ صرف اس کے لیے ہوا کیونکہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کی رہائش گاہ رائے ونڈ جانے کا فیصلہ کیا، جو کہ ایک روایتی جلسہ گاہ نہیں ہے۔ ہم اس طرح کی کسی بھی فورس کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہم نے پہلے کبھی تشدد کا راستہ استعمال کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ نواز شریف کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر رہ کر احتجاج کریں گے، لیکن جو ایک عام تاثر پیدا ہوتا ہے وہ یہی ہے کہ وزیراعظم کے گھر کی طرف جانے کی بات ہورہی ہے اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ مکمل وضاحت کرے کہ احتجاج کا اصل مقام کیا ہوگا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے تمام عہدیداروں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ کسی قسم کے اشتعال میں نہ آئیں اور پنجاب حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…