پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی میں رکاوٹ امریکہ نہیں بلکہ کون ہے؟برطانوی صحافی کا ناقابل یقین انکشاف‎

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی مصنفہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی یوان رڈلے نے برطانیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز سلوک پر سے پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بگرام ائیر بیس پر اجتماعی جنسی زیادتی کے سمیت ہر قسم کے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔جبکہ عافیہ صدیقی کی واپسی کی رہائی کے لئے رکاوٹ پاکستان میں ہی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی جنہیں کئی برس قبل افغانستان سے امریکی فوجیوں کی جانب سے گرفتار کر لیا تھا کی رہائی کے لئے مہم چلانے والی برطانوی مصنفہ اور انسانی حقوق کی ایکٹیوسٹ خاتون یووان ریڈلے نے برطانیہ میں لارڈ نذیر احمد اور بیرسٹر وسیم باجوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب “ٹارچر ڈز اٹ ورک ” کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں مختلف دستاویزات کی مدد سے ثابت کیا گیا ہے کہ کس طرح ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہر قسم کے ظلم اور انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کےسلسلے میں رکاوٹ امریکہ میں نہیں پاکستان کے اندر سے ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکی جاسوس ڈاکٹر شکیل آفریدی کی صورت میں پاکستان کو یہ سنہری موقع حاصل ہے کہ وہ اپنی شہری کی رہائی کے لئے اقدمات کرے جبکہ امریکی کانگریس میں بھی اس بات کے لئے کارروائی زیر غور ہے کہ ڈاکٹر شکیل آٖفریدی کے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروایا جائے۔ بگرام ائیر بیس پر جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ 6 فوجیوں کی جانب سے ہتھیاروں کی مدد سے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں امریکیوں نے ان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا مگر بعد میں وہ خود ہی اس بات کا اقرار کر بیٹھے کہ چند سپاہیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ برطانوی مصنفہ نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کے سلسلے میں امریکی حکام پر دباؤ ڈالیں۔ اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا۔


Very Bad News Regarding Afia Siddiqui in US Jail by shoaibvideos

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…