پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کے ساتھ مل کر یہ کام کریں گے اور پاکستان کو۔۔۔افغان صدر کی کھلی دھمکیاں

datetime 16  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدراشرف غنی نے کہاہے کہ بھارت سے چاہ بہار معاہدہ خطے میں پاکستان کی اجارہ داری ختم کردیگا لہذا بھارت اور افغانستان کو اس بات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ان کا تجارتی راستہ بند کر دیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہاکہ بھارت اور افغانستان اس بات سے کیوں پریشان ہیں کہ پاکستان ان کا تجارتی راستہ بند کر دیگا انہوں نے کہاکہ چاہ بہار معاہدہ خطے میں پاکستان کی اجارہ داری ختم کردے گا لہذا بھارت، پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے تجارتی اشیاء سمندری اور زمینی راستوں سے افغانستان پہنچا سکے گا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل اشرف غنی کے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مطلوب دہشتگردوں کے تبادلے سمیت 3 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔اگلے 5 برسوں میں باہمی تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم بھی کیا گیا اور بھار ت نے اصلاح اور استحکام کے نام پر افغانستان کو سالانہ ایک ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…