صنعاء (این این آئی) شام میں باغیوں کے زیر کنٹرول دو شہروں حلب اور ادلب میں فضائی حملوں میں 105 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے ٗزخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ٗحملوں میں ہلاک ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر ادلب اور حلب میں روسی اور امریکی افواج کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔شامی حزب اختلاف جماعت کے حکام نے بتایا کہ ادلب میں کئے جانے والے فضائی حملوں میں شہر کے مرکزی اور تجارتی بازار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 60 افراد ہلاک ہوئے ٗ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بھی درجنوں میں ہے ٗحلب شہر کے رہائشی علاقوں پر ہونے والے فضائی حملوں میں 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکا اور روس نے شام میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتقاق کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ 12 ستمبر کو غروب آفتاب کے بعد جنگ بندی کا اطلاق ہوگا اور اس عرصے میں شامی باغیوں کے زیر اثر علاقوں کے خلاف شامی حکومت کارروائی نہیں کرے گی ٗ روس اور امریکہ کا مشترکہ سینٹر قائم کیا جائیگا۔
روس اور امریکہ کے بڑے ملک پر فضائی حملے ، درجنوں ہلاکتیں
11
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں