اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گذری میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرکے تین غیر ملکیوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے پانچ سو سے زائد کچھوے برآمد کرلیے۔گذری میں محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے کارروائی کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں کچھوے برآمد کرلیے۔کنزویٹر وائلڈ لائف سعید بلوچ کے مطابق تحویل میں لیے جانے والے 500 سے زائد کچھوے کراچی سے بیرون ملک اسمگل کیے جانے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ گرفتار افراد میں تین غیرملکی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کچھوں کو کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں بڑے ہوٹلز میں فروخت کیا جانا تھا ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بڑی تعداد میں مگرمچھ ، سانپ اور کچھوے پکڑے گئے جنہیں کھایا جانا تھا ۔