کابل (این این آئی) افغان طالبان کے امیر ہیت اللہ اخونزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے بیشتر علاقوں پر ہمارا کنٹرو ل ہے ٗ پندرہ سالہ جہاد کے ثمرات حاصل کر نے کا وقت آچکا ہے ٗ مجاہدین عدل کریں اور حسن سلوک کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں ٗ ملا عمر اور ملا منصور دانش مندانہ شرعی پالیسی کو بھرپور قوت سے تھامے رہیں۔عید الاضحی کے موقع پر اپنے بیان میں افغان طالبان کے امیر نے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی آپ کی تمام عبادات، قربانیاں، صدقات اور اْسی کی رضا کی خاطر انجام دیے گئے اعمالِ صالحہ قبول فرمائیں۔بیان میں کہاگیا کہ عیدالاضحی کی مبارک باد کے ساتھ تمام عوام اور بالخصوص راہِ حق کے مجاہدین کو ان فتوحات کی مبارک باد دیتا ہوں جو حالیہ دنوں اللہ تعالی نے اپنے خصوصی فضل و نصرت، قربانیوں اور عوام کے تعاون سے عطا فرما ئی ہیں دشمن کی ہر قسم کی زور آزمائی، بیرونی افواج کی کثرت اور مختلف طیاروں کے فضائی حملوں کے باوجود افغانستان کے مختلف صوبوں کے بیشتر اضلاع اور علاقے دشمن کے ناپاک وجود پاک ہو گئے ہیں ٗ الحمدللہ! اب وہاں امارت اسلامیہ کا سفید پرچم لہرا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب افغانستان کے بیشتر رقبے پر ہمارا کنٹرول ہے ٗوہ وقت آن پہنچا ہے کہ پندرہ سالہ جہادی اہداف کا تحفظ کرتے ہوئے اس محنت کے ثمرات حاصل کریں۔جہاد کے عظیم اہداف میں اللہ تعالی کی زمین پر شریعت الہی کا نفاذ ہے ٗ امن و امن کا استحکام ہے۔ اسلامی مملکت کی سرحدوں کی حفاظت اور اس مملکت کے باشندوں کے جان، مال، عزت اور تمام حقوق کا تحفظ شامل ہے۔بیان میں کہاگیا کہ فوجی کمیشن کے ذمہ دار، گورنر، عدالتی امور کے کارکن، صوبائی کمیشنز کے اراکین، ضلعی سربراہان، جہادی کمانڈرز نیز تمام سویلین کمیشنز کے ذمہ داران اِن مفتوحہ علاقوں میں امن و انصاف کا استحکام یقینی بنائیں۔ شریعت کا نفاذ، بہترین حکمرانی سمیت دینی و عصری علوم کی ترقی اور عام المنفعت رفاہی کاموں مثلا راستوں، پلوں، صحت کے شعبے، پینے کا پانی، زراعت اور تجارت کی پیش رفت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جو اس راہ میں رکاوٹ بنے، اس کا سدباب کیا جائے، تاکہ مؤمن عوام شرعی حاکمیت کے زیر سایہ خوش حال، روشن اور غیرمحتاج زندگی کی سعادت سے روشناس ہو کر امن کی فضا میں سکون کا سانس لے سکیں۔انہوں نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ عدل کریں حسن سلوک کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔غرور، خودپسندی، ظلم اور غداری سے بچیں۔ قوم پرستی، علاقائی، لسانی اور دوست پرستی سے شدید گریز کریں انہوں نے کہاکہ بیت المال میں خیانت سے بچیں۔ شہداء اور قیدیوں کی اولادوں کی بہتر کفالت کریں اْنہیں کبھی فراموش نہ کریں۔ اپنے اس دنیا سے چلے جانے والے محبوب قائدین ’’مرحوم امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ اور شہید امیرالمؤمنین ملا اختر محمدمنصور رحمہ اللہ‘‘ کی دانش مندانہ شرعی پالیسی کو بھرپور قوت سے تھامے رہیں۔انہونے طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ بدکار، بدنام، عیاش، دنیا پرست، بداخلاق اور عوام کے ساتھ بْرا سلوک کرنے والے افراد کو اپنی صف میں جگہ مت دیں، تاکہ عوام کو ایذا سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کی مناسبت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر بیرونی استعمار کے فوجی اور سویلین شعبوں میں مصروف عمل افغانوں کو کہتا ہوں کہ کم از کم ایک لمحے کے لیے اپنے کردار پر نظرثانی کریں۔ اْنہیں سمجھنا چاہیے کہ افغانستان پر امریکا اور اْس کے اتحادیوں کا حملہ امت مسلمہ کے خلاف کافروں کی عالمی جنگ کا ایک حصہ ہے، جس کا ہدف حقیقی اسلامی نظام کا خاتمہ ہے۔ اس کی جگہ اپنے تربیت یافتہ غلاموں کو برسراقتدار لانا ہے۔انہوں نے کہاکہ کمزور اقوام پر جو ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے، اگر ان کا سدباب نہ کیا گیا تو یاد رہنا چاہیے کہ اِن نقصان کی آگ سب کو جلا دے گی۔
پندرہ سالہ جہاد کے ثمرات حاصل کر نے کا وقت آچکا ،افغان طالبان کے امیر نے بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































