ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ 2015:افغانستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونیڈن (نیوز ڈیسک) سمیع اللہ شنواری کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے پول اے کے اپنے تیسرے میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ افغانستان کی ٹیم کے سمیع اللہ شنواری کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ افغانستان کی ٹیم کی میگا ایونٹ میں اپنے پول اے کے پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد یہ پہلی فتح ہے، افغانستان کے سمیع اللہ شنواری اور جاوید احمدی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سمیع اللہ شنواری 96 اور جاوید احمدی 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سکاٹش باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت افغانستان ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور خزاں رساں پتوں کی طرح جھڑتے چلے گئے تاہم سکاٹش باؤلرز کی محنت پر میچ کے آخر میں حامد اور شاہپور ذادران نے اس وقت پانی پھیردیا جب انہوں نے نہ صرف آخری اوورز میں آخری وکٹ پر مطلوبہ ہدف تین گیندوں قبل حاصل کرلیا بلکہ سکاٹش ٹیم کا میگا ایونٹ میں پہلا میچ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔ افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 210 رنز بناکر افغانستان کو میچ میں کامیابی کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے میٹ میکن اور ماجد حق بالترتیب 31، 31 رنز بنائے۔ افغانستان ٹیم کے شاہپور ذادران نے چار، دولت ذادران نے تین جبکہ حامد، گلبدین اور نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کے شروع میں تو سکاٹش باؤلرز کے سامنے افغانی ٹیم بے بس نظر آئی تاہم میچ کے آخر میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49.3 اوورز میں تین گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سکاٹش ٹیم کی طرف سے ریچی برنگٹن نے 4، ایوانز اور جوش ڈیوے نے دو، دو جبکہ ماجد حق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں سکاٹ لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا 17 واں میچ شروع ہوا تو افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سکاٹ لینڈ کی ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہ تھا جب اس کے پہلے پانچ کھلاڑی مجوعی 95 سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کالم میکلوڈ کوئی رن بنائے بغیر دولت ذادران کی گیند پر نجیب اللہ ذادران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، گارڈنر 5 رنز بناکر حامد حسین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، کوٹزر تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25 رنز بناکر دولت ذادران کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، میٹ میکن 31 رنز بناکر نبی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، کپتان مومسن 23 رنز بناکر گلبدین کی گیند پر افسر زائی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، کروس 15 رنز بناکر شاہپور کی گیند پر افسر زائی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ڈیوے سکاٹ لینڈ کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر شاہپور کی گیند پر حامد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، برینگٹن 25 رنز بناکر دولت ذادران کی گیند پر افسر زازئی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ماجد حق 31 رنز بناکر شاہپور کی گیند پر گلبدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ،ایوانز آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بناکرشاہپور کی گیند پر نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ وار ڈویل ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 210 رنز بناکر افغانستان کو میچ میں کامیابی کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا، جو بعد میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49.3 اوورز میں تین گیندوں قبل حاصل کرلیا۔افغانستان ٹیم کے شاہپور ذادران نے چار، دولت ذادران نے تین جبکہ حامد، گلبدین اور نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں افغانستان کی طرف سے 211 رنز ہدف کے تعاقب میں جاوید احمدی اور نوروز مینگل نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 42 رنز بنے، نوروز مینگل 7 رنز بناکر ایوانز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اصغر دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر ایوانز کی گیند پر کروس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جاوید اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد برینگٹن کی گیند پر میکن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان نبی بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور ایک رن بناکر ڈیوے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، افسر زازئی صفر پر برینگٹن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، نجیب اللہ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر برینگٹن کی گیند پر ماجد حق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، گلبدین صفر پر ڈیوے کی گیند پر ماجد حق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،دولت ذادارن 9 رنز بناکر برینگٹن کی گیند پر مومسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اس موقع پر سمیع اللہ شنواری 96 رنز بناکر ماجد حق کی گیند پر ڈیوے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، حامد حسن 15 اور شاہپور ذادران 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سکاٹش باؤلرز کی محنت پر میچ کے آخر میں حامد اور شاہپور ذادران نے پانی پھیردیا جب انہوں نے نہ صرف آخری اوورز میں آخری وکٹ پر میچ کا مطلوبہ ہدف تین گیندوں قبل حاصل کرلیا بلکہ سکاٹش ٹیم کا میگا ایونٹ میں پہلا میچ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔ سکاٹش ٹیم کی طرف سے ریچی برنگٹن نے 4، ایوانز اور جوش ڈیوے نے دو، دو جبکہ ماجد حق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔افغانستان کی ٹیم کے سمیع اللہ شنواری کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…