اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں تعینات چینی سفیر کیوٹینکی نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک کانفرنس میں شریک امریکی صدر باراک اوبامہ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر چینی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ چین کسی سے نہ تو جنگ اور نہ ہی کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت چاہتا ہے اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت دیگا کہ کوئی اس کے یا اتحادی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی رہنماؤں پر واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی ملک چین یا اس کے دوست ملک میں جارحیت کی منصوبہ بندی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ، ایسی پالیسیاں اور حرکات خود انتشار پیدا کرنے والے کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین دشمنوں کا دشمن اور دوستوں کا دوست ہے ، پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کو کوئی بھی طاقت نہ تو ختم کر سکتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان پہنچا سکتی ہے۔ چینی سفیر نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ بھارت یا کوئی اور بڑی طاقت اگر پاکستان میں کسی قسم کی جارحیت کریگی تو ان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جی 20 میں وہ کامیابی نہیں مل سکی جس کا وہ پرچار کافی دنوں سے کر رہا تھا۔
دوسری جانب چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے بھارت اور ویتنام کو ماضی میں دی جانے والی عبرتناک شکست کا واقعہ یاد دلایا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ دونوں ممالک کا چین کے ساتھ جنگ میں شکست کی کڑوی تاریخ ہے اور دونوں ممالک کو یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ اگر وہ اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ان کو مستقبل میں بھی منہ کی کھانا پڑیگی اخبار نے بھارتی میڈیا کی رپورٹوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ دفاعی معاملات میں بھارت کے چین سے آگے نکلنے کی من گھڑت خبروں کو نمایاں شائع کرتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا ابھی تک اپنی عبرتناک شکست کو نہیں بھولا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اخبار لکھا ہے کہ سمندری علاقہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون محدود ہی رہے گا چینی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو انتہا پسند اور یکطرفہ ٹریفک قرار دیتے ہوئے اپنے تبصروں میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی تنازعہ کو ہوا دینے میں انڈین میڈیا کا کوئی ثانی نہیں ہے بھارتی میڈیا حقائق لکھنے کی بجائے پروپگنڈہ سیل ہے۔
’’ہم دوستوں کے دوست ہیں‘‘ بھارت اور امریکہ یہ خواب دیکھا چھوڑ دیں جی 20 کانفرنس میں چین نے منہ توڑ جواب دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































