جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

شاہد کپور اور میرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش۔۔ میڈیا نے کیا بڑی پیشکش کی ؟ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

datetime 31  اگست‬‮  2016 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیس ) بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے تمام میڈیا چینلز اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں اور متعدد نے تو ان کی بیٹی کی تصاویر خریدنے کی بھی پیشکش کردی۔شاہد اور میرا کی بیٹی رواں ماہ 26 اگست کو پیدا ہوئی جس کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مختلف میڈیا ہاؤسز نے شاہد کو پیشکش کی کہ وہ اپنی بیٹی کی تصاویر انھیں فروخت کردیں، تاہم شاہد کپور نے اس سے انکار کردیا۔اداکار کے مطابق وہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا پر نمائش کے لیے پیش نہیں کرنا چاہتے۔واضح رہے کہ ہولی وڈ میں مشہور شخصیات کا میگزینز کو اپنی شادی یا بچوں کی تصاویر فروخت کرنے کا فیشن عام ہے۔ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے اپنی شادی کی تصاویر ہیلو میگزین کو فروخت کی تھیں جس سے حاصل ہونے والی رقم کو انہوں نے امدادی کاموں میں خرچ کیا۔اس کے علاوہ یہ دونوں اداکار اپنے ہم شکل بچوں کی تصاویر بھی میگزینز کو فروخت کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن کو بھی ان کی پوتی کی تصاویر کے لیے ایک میگزین سے ا?فر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس سے انکارکردیا تھا۔‎



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…