اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے اپنے ہی بانی کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ہی بانی و سابق قائد الطاف حسین کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرار داد ایم کیو ایم ہی کی جانب سے پیش کی جائے گی اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس میں تمام اراکین پارلیمنٹ کے دستخط ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قرار داد کے متن میں یہ بات عیاں کی جائے گی کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیانات سخت قابل مذمت ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قرار داد سے واضح کرنا چاہتی ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کیلئے جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تاریخ کا پہلا موقع ہے جب ایم کیو ایم اپنے ہی بانی کیخلاف پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرے گی۔
ایم کیو ایم اپنے ہی بانی کیخلاف پارلیمنٹ میں کیا کرنے جا رہی ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
31
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں