کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئر لائنز کے سی ای او نے تمام ڈائریکٹرز سمیت اعلی افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔پی آئی اے کے نئے جرمن سی ای او نے انوکھا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام ڈائریکٹرز سمیت اعلی افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
یہ فیصلہ ان شکایتوں کے بعد کیا گیا ہے جن کے مطابق افسران پر الزام ہے کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے فرائض سے غفلت برتتے ہیں۔سی ای او کی جانب سے جاری کیا جانے والا فیصلہ جی ایم پبلک ریلیشن پر بھی لاگو کردیا گیا ہے جس کا کام ہی ٹی وی دیکھنا ہے۔ جی ایم پبلک ریلیشن ٹی وی دیکھ کر پی آئی اے کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے آگاہ رہتا ہے۔علاوہ ازیں پی آئی اے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے بھی ٹی وی دیکھنا ضروری ہے۔سی ای او نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام افسران کے کمروں سے ٹی وی ہٹانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
پی آئی اے افسران کے دوران ڈیوٹی اس کام پر پابندی لگا دی گئی ، حکم نامہ جاری
30
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں