جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

حمزہ شہبازپرقتل کا الزام،عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

بورے والا (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 3 ستمبر کو لاہور میں گونوازگو ہوگا، پنجاب کا 56 فیصد بجٹ لاہور پر خرچ ہورہا ہے، شریف خاندان کی بادشاہت میں میرٹ نہیں ہے، (ن)لیگ پنجاب پولیس سے غنڈاگردی کرواتی ہے ،لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حمزہ شہبار نے قتل کروادیا اور پھر مقتول کے اہل خانہ کو صلح پر مجبور کیا گیا، عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کرپٹ لیڈر کے پیچھے نہیں چلیں گے، ہم لاہور میں پاکستان کا فیصلہ کر کے دکھائیں گے۔ وہ پیر کو یہاں عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تباہی کی وجہ بادشاہت تھی اور مغرب جمہوریت کی وجہ سے آگے نکل گیا ، جمہوریت میں میرٹ ہوتا ہے جبکہ بادشاہت میں میرٹ نہیں ہوتا، عمران خان نے کہا کہ پنجاب کا 56 فیصد بجٹ لاہورپر خرچ ہورہا ہے اور3 فیصد ملتان کو مل رہا ہے جس سے جنوبی پنجاب میں محرومی پیدا ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہورہا ہے، خدا عوام کی خدمت کرنیوالوں کو عزت دیتا ہے، جو عوام کی خدمت نہیں کرتے انہیں عوام سے بچنے کیلئے دیواریں کھڑی کرنا پڑتی ہیں، عوامی خدمت کرنے والے ایسے بڑے جلسے نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا (ن) لیگ والے پیسے اور پولیس کا استعمال کرکے الیکشن جیتتے ہیں، لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کو حمزہ شہباز نے قتل کروایا اورپھر مقتول کے اہل خانہ کو صلح کیلئے مجبور کیا گیا مگر ہمارے نوجوان نے صلح سے انکار کردیا، عمران خان نے کہا کہ ہمارے نوجوان کو دن دیہاڑے گولیاں ماری گئیں، (ن) لیگ نے پنجاب پولیس کو گلوؤں کی پولیس بنا دیا ہے، اسکے ذریعے غلط کام کروائے جاتے ہیں، خیبرپختونخواہ کی پولیس نمبر ون ہے اور کمزوروں کو بھی انصاف مل رہا ہے، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار بچے پرائیویٹ سے سرکاری اسکولوں میں گئے ،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب قوم کو معلوم ہے کہ آپ اربوں روپے باہر لے گئے،میاں صاحب لوگوں سے بچانے کی سفارشیں کروا رہے ہیں،ہمیں معلوم ہے کہ کن ممالک کے آگے میاں صاحب ہاتھ جوڑ رہے ہیں مگر یاد رکھیں یہ ممالک آپکو بچا نہیں سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم کرپٹ ہو تو سارے اداروں کو تباہ کردیتا ہے اور ملک میں بڑے بڑے مگرمچھ ٹیکس نہیں دیتے، غریب عوام ڈیزل اور پٹرول پر ٹیکس دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کرپٹ لیڈر کے پیچھے نہیں چلیں گے، ہم لاہور میں پاکستان کا فیصلہ کر کے دکھائیں گے، عمران خان نے کہا کہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے وہ 24 سال سے لگاتار دہشتگردی کروا رہا ہے مگر اب اسکا دور ختم ہوگیا ہے۔(ح ب)



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…