نیویارک( آن لائن )ویسٹ انڈیز اور بھارت درمیان امریکا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی چیمپیئن نے ایک رن سے فتح حاصل کی لیکن اس میچ میں کئی عالمی ریکارڈ چکنا چور ہو گئے۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے 245 اور بھارت نے 244 رنز بنائے اور یوں مجموعی طور پر 489 رنز بنے، یوں یہ اب تک کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بننے والے سب سے زیادہ رنز ہیں۔اس سے قبل کسی بھی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ 469 رنز 2010 آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں بنے تھے۔کسی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ 267 رنز کا ریکارڈ 2015 میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان میں قائم ہوا تھا۔اس میچ میں مجموعی طور پر 32 چھکے لگے جو اب تک کا عالمی ریکارڈ اور آج تک کسی بھی انٹرنیشنل ٹی ٹؤئنٹی میچ میں اتنے چھکے نہیں لگے۔
اس سے قبل آئرلینڈ اور نیدرلینڈ کے درمیان 2014 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ میں 30 چھکے لگے تھے۔ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگ میں 21 چھکے لگا کر ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا، رائل چینلنجرز بنگلور نے پونے واریئرز کے خلاف میچ میں اپنی اننگ کے دوران 21 چھکے لگائے تھے۔ہندوستان کے لوکیش راہل نے 46 گیندوں پر ہندوستان کی جانب سے تیز ترین جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ٹی20 کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے رچرڈ لیوی کے پاس ہے جنہوں نے 45 گیندون پر تین ہندسوں کی اننگ کھیل کر یہ عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔اسٹورٹ بنی کے ایک اوور میں پانچ چھکوں سمیت 32 رنز بنے، اب تک ٹی ٹوئنٹی صرف ایک مرتبہ اس سے زیادہ رنز بنے ہیں جب یوراج سنگھ نے اسٹورٹ براڈ کو چھ چھکے رسید کیے تھے۔
ویسٹ انڈیز نے بھارت کیخلاف ٹی 20 میں ایسے ایسے ریکارڈ بنا ڈالے کہ کو ئی سو چ بھی نہیں سکتا
28
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں