کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے ڈاکٹرعامر لیاقت کوحراست میں لینےکافیصلہ کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنےکہاہےکہ ملیرتھانے میں عامر لیاقت تین مقدمات میں سہولت کار کے طور پر نامزد ہیں۔میڈیا کےمطابق راؤ انوار نے عامر لیاقت کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت سے تین مقدمات کے سلسلے میں تفتیش کرنی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے دو دن پہلے ہی ایم کیوایم سے علیحدگی کا ڈرامائی اعلان کیاتھا۔