منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

یونس خان ’جوکر ‘کی طرح کھیل رہے تھے ، اسلئے۔۔ سابق بھارتی کپتان کے بیان نے ہنگامہ کھڑاکر دیا

datetime 24  اگست‬‮  2016 |

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا کہنا ہے کہ یونس خان ایک جوکر کی طرح کھیل رہے تھے اس لئے انھیں فون کر کے مشورہ دیا۔ اظہر الدین نے یونس خان کو انگلینڈ سے اوول ٹیسٹ سے قبل مشورہ دینے کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک جوکر کی طرح کھیل رہے تھے، وہ کافی عرصے سے کھیل رہے اور 31 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود اس انداز میں بیٹنگ کررہے تھے جس کو دیکھ کر میں خوش نہیں تھا اس لیے ان سے فون پر بات کی۔یاد رہے کہ سیریز کے ابتدائی 3 میچز میں بْری طرح ناکام رہنے کے بعد یونس نے اوول کے آخری ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کردی تھی، بعد میں اس اننگز کا سہرا انھوں نے اظہرالدین کے سرباندھتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے کریز میں ٹھہر کر کھیلنے کا مشورہ دیا، جس سے وہ یہ رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ اظہرالدین کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ یونس سننے کو تیار رہتے اور اپنے مسائل پر محنت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…