لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ،صرف ایک میچ کے لئے حیرت انگیز فیصلہ کرلیاگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے اس حوالے سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے لئے تمام تر تیاریاں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب حکومت سے بھی بات ہوگئی ہے، پی ایس ایل میں شرکت کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی جارہی ہے اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو 2حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ لاہور میں فائنل کھیلنے کے لئے رضا مند کھلاڑیوں کی ایک الگ فہرست ہوگی جس میں فرنچائز پر زور دیا جائے گا کہ وہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جو فائنل پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند ہیں ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے پی سی بی کے پاس 4بلٹ پروف بسیں ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اس سے قبل زمبابوے کے کامیاب دورے کے موقع پر بھی پنجاب حکومت کی جانب سے قابل اطمینان اقدامات کئے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لاہور میں پی ایس ایل کا کامیاب فائنل کرا دیا گیا تو عالمی دنیا کو واضح پیغام جائے گا کہ کم از کم محدود اوورز کے ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کے پاس سکیورٹی کے اعتبار سے موزوں گراؤنڈ موجود ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل رانڈر آندرے رسلز پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھری ہے جبکہ آسٹریلیا کے شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے لاہور میں کھیلنے کو سکیورٹی کلیئرنس مشروط کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































