ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب کی بڑی کامیابی ، دشمن کی فوج میں کھلبلی مچ گئی

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

ریاض /صنعاء (مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے نجران کے قریب ایک کارروائی کے دوران یمنی باغیوں کے زیراستعمال میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی فورسز نے توپخانے کی مدد سے نجران کے سرحدی علاقے کے قریب قائم یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جس کے نتیجے میں الحثیرہ، الموسم اور الطوال کے مقامات پر باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔
عسیر کے علاقے الربوعہ، سرحدی گذرگاہ علب اور اس کے مضافات میں پچھلے چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد حالات قدرے پرسکون ہیں۔ ان علاقوں میں حالیہ ایام میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے ظہران میں جنگی طیاروں کو محو پرواز دیکھا گیا ہے۔ جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے اندر صعدہ، نھم اور ارحب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…