ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ہم اس کام کیلئے تیار ہیں, مودی نے آخر کار ہار مان ہی لی, کشمیر بارے نا قا بل یقین بیان دیدیا

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کیلئے ہوگئےہیں اور کہا ہےکہ تنازع کا دیرپا حل نکالا جائے ، تمام سیاسی جماعتوں کے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل بھارتی آئین کے اندر ہی مضمر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی اپوزیشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جبکہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کئی ہفتوں سے جاری پر تشدد واقعات پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی حکومت مسئلہ کا سیاسی حل نکالنے میں ناکام ہوئی اور طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کریں ۔ ادھر غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان حوصلہ افراء ہے لیکن وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دباؤ میں آگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مودی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نریندر مودی نے کشمیر میں کئی ہفتوں سے جاری پر تشدد واقعات پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا۔انڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نریندر مودی نے اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات میں کہا کہ کشمیر میں جاری کشیدگی کے دوران جن لوگوں کی بھی جانیں گئیں وہ ہمارا حصہ تھے، ہماری قوم کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ چاہے موت کسی نوجوان کی ہو، پولیس یا سیکورٹی اہلکار کی، ہمیں اس پر انتہائی افسوس ہوتا ہے۔ مودی نے زور دیکر کہاکہ ʼشمیر کے مسئلے کا دیر پا اور مستقل حل نکالنے کی ضرو ر ت ہے اور اس مقصد کیلئے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات کا راستہ نکالا جانا چاہیے‘ ۔ ملاقات میں کشمیری رہنمائوں نے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت معاملے کا سیاسی حل نکالنے کے بجائے طاقت کا استعمال کررہی ہے۔کشمیری وفد کی سربراہی سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کی اور انہوں نے نریندر مودی کو پیغام دیا کہ حکومت مسئلے کا سیاسی حل نکالنے میں ناکام ہورہی ہے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں تمام اسٹیک ہولڈرزسے مذاکرات شروع کیے جائیں۔حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نریندر مودی نے کشمیریوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے ہندوستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔نریندر مودی کا کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کے حوالے سے بیان حوصلہ افزا قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ ماضی میں ہندوستانی سیاستدان یہ بیانات دے چکے ہیں کہ مظاہرین سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ گزشتہ دنوں پاکستان نے بھی بھارت کو کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں بھارت کا کہنا تھا کہ مذاکرات محض کشمیر کے معاملے پر نہیں بلکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی پر بھی ہونے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…