اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان کے لئے ایک سروے میں عمران خان اور مصباح الحق میں انتہائی سخت مقابلہ ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’’ کرک انفو‘‘ کے ایک سروے میں پاکستان کے کامیاب کپتان کے بارے میں سوال پوچھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عمران خان، وسیم اکرم، عبدالحفیظ کاردار، انضمام الحق اور مصباح الحق کے نام دیئے گئے ہیں۔ اب تک اس سروے میں 27ہزار سے زائد شائقین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان 12760(47.40فیصد)ووٹ لے کر سب سے کامیاب کپتان قرار پائے ہیں۔ ان کا موجودہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے سخت مقابلہ ہے۔ مصباح الحق نے 12020(45.30فیصد)ووٹ لئے ہیں۔ اس فہرست میں شامل لیجنڈ آل راونڈر وسیم اکرم صرف 986ووٹ لے سکے۔ سابق کپتان انضمام الحق کو 879ووٹ ملے۔عبدالحفیظ کاردار 268ووٹ لے سکے۔کرکٹ ماہرین اس موقع پر سر جوڑے بیٹھے ہیں اور ان کیلئے بھی یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ کون پاکستان کا بہترین ٹیسٹ کپتان ہے۔
عمران خان اور مصباح الحق میں انتہائی سخت مقابلہ جاری ۔۔۔ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
گلاس برج سے
-
لاہور،اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی دوست کے ہمراہ خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی
-
سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
پی ڈی ایم اے کا آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
کابل زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا،پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے،ویڈیو وائرل
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
جنوبی ایشیا کے مقروض ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کون سا نمبر ہے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے



















































