جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

’’ بلی تھیلے سے باہر آگئی ‘‘ بھارت ’’بلوچ آپریشن ‘‘ کے نام سے پا کستان کیخلاف کب اورکیا کرنے جا رہا ہے ؟ تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( آن لائن )ہندوستان نے بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے اور موثر انداز میں کارروائیاں کرنے کا ایک خطرناک جامع منصوبہ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں “بلوچ آپریشن” کے نام سے ایک نیا سیل بنا کر اسکے لیئے خطیر رقوم کا فنڈز مختص کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں مقیم 25 سالہ بلوچ پناہ گزین مجدک دلشاد اور اسکی بیوی گزشتہ دنوں سے ہندوستان میں ہیں ان کو بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے بھارت بلایا ہے تاکہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، انگلینڈ ، افغانستان اور ایران میں موجود نوجوان بلوچ پناہ گزینوں کا لشکر تیار کیا جائے اور اس مقصد کے لیئے انہیں عسکری تربیت بھی دی جائیگی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجدک دلشاد ایک فلم ساز غلام مصطفیٰ کے بیٹے ہیں جن کو بلوچستان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی بنا پر پاکستان کے خفیہ اداروں نے 2006ء سے لیکر 2008ء تک اپنی تحویل میں رکھا ، چنانچہ کسی طریقے سے دلشاد کا پورا خاندان کینیڈا چلا گیا اور وہاں سیاسی پناہ لے کر کینیڈین شہریت حاصل کی۔
ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ایک اہم رپورٹ مودی سرکار کو دی ہے کہ اس وقت پاکستان کی افواج کے بڑے دستے ضرب عضب آپریشن میں مشغول ہیں لہذا وقت کا تقاضا کہ کمانڈو ایکشن کے ذریعے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وہ نوجوان جہنوں نے بیرون ممالک میں پناہ لے رکھی ہے انکو بھارت میں عسکری تربیت دیکر بلوچستان میں استعمال کیا جائے، وہ وہاں کے راستوں سے بخوبی واقف بھی ہونگے اور بلوچستان کی آزادی کی تحریک میں ہمارے مقاصد بھی پورے کرینگے۔اس ” بلوچ آپریشن ” کے نام سے را کے ہیڈ کوارٹر میں ایک نیا ڈیسک بنایا گیا ہے اور بلوچستان کی آزادی کی کوششیں کرنے والے وہ تمام عناصر جو پاکستان کے اندر اور باہر ہیں ان سے ایک مذموم حکمت عملی کے تحت رابطے کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مجدک دلشاد اور اسکی بیوی نے انڈین خفیہ اداروں سے ملاقاتیں کر کے انہیں کئی معلومات بھی فراہم کی ہیں وہ بلوچستان کی آزادی کی خاطر پاک فوج کے خلاف لڑنے کے لیئے بھی تیار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ را کو دلشاد کی شکل میں ایک نوجوان مہرہ مل گیا ہے اسکو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ باغی نوجوانوں کا گروپ تشکیل دے اور اس مقصد کے لیئے تمام فنڈنگ راء کریگی۔ را کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں ایک بڑے پیمانے پر پاک فوج کے خلاف آپریشن شروع کر دیا جائے تاکہ ضرب عضب آپریشن سے پاک فوج کی توجہ ہٹا کر بلوچستان پر مرکوز کرائی جا سکے۔ اور پاکستانی افواج کو جنگ کی حالت میں ہی رکھ کر تھکایا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…