جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹ الیون اور ورلڈ اسٹار کے درمیان میچ،اسد رف کی امپائرنگ پرتنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی) پابندی کے شکار اسد رف کی ناروے میں نمائشی میچ کے دوران موجودگی سے کئی سوال اٹھ گئے،آئی سی سی قوانین کے تحت بھارتی بورڈ کی 5 سالہ پابندی پرتمام ممالک عمل کے پابند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل 2013 میں پاکستانی امپائر اسد رف پر کرپشن کے الزامات عائد ہوئے، ممبئی پولیس نے تو اس کیس میں انھیں مطلوب ملزم قرار دیا ہوا ہے، اسد تمام الزامات کو مسترد کر چکے، وہ بھارت کے سوا کسی دوسرے ملک میں بیان دینے پر آمادہ ہیں مگر پولیس نہیں مان رہی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں برس فروری پر ان پر 5 سالہ پابندی عائد کر دی تھی جس کے تحت وہ امپائرنگ اورکھیلنے سمیت کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، گوکہ یہ سزا بی سی سی آئی نے سنائی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل قوانین کے تحت کسی ایک ملک کے ایسے فیصلے پر تمام ممبران کو عمل کرنا پڑتا ہے، ایسے میں گزشتہ روز اوسلو ناروے میں ایک نمائشی میچ کے دوران اسد رف کی موجودگی سے کئی سوال جنم لینے لگے۔ پاکستانی کرکٹ الیون اور ورلڈ اسٹار کے درمیان اس میچ میں مصباح ، محمد عرفان، عمر اکمل، محمد آصف ، سعید اجمل،فواد عالم اور عبدالرزاق سمیت سابق کرکٹ محمد یوسف و دیگر بھی شریک ہوئے، بورڈ نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اس کی اجازت بھی دی تھی، اس کے ایک آفیشل بھی نجی حیثیت سے موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق معاملہ آئی سی سی کے علم میں بھی ہے اور اس کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد اسد رف کی امپائرنگ بارے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ پی سی بی کے تمام اعلی عہدیدار بیرون ملک ہیں اس لیے کسی سے ردعمل نہ لیا جا سکا، واضح رہے کہ الزامات سامنے آنے پر آئی سی سی نے اسد رف کو چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل سے ہٹا دیا تھا، بعد میں وہ الیٹ پینل سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…