پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ہاسٹل میں رہنے کو کمرہ نہ ملا ،بھارت میں خاتون کھلاڑی کا لرزہ خیز اقدام

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹیالہ(این این آئی)ہاسٹل میں رہنے کو کمرہ نہ ملا ،بھارت میں خاتون کھلاڑی کا لرزہ خیز اقدام، خوف و ہراس پھیل گیا،نام نہاد سیکیولر ملک بھارت میں قومی سطح کے کھلاڑی بھی غربت اور سہولیات کے فقدان کے باعث خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب میں قومی سطح کی 20 سالہ ہینڈ بال کھلاڑی ’’پوجا‘‘ نے غربت کی وجہ سے پٹیالہ میں خالصہ کالج کی انتظامیہ سے بغیر معاوضے کے ہاسٹل میں روم دینے کی درخواست کی جسے کالج انتظامیہ نے رد کردیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر پوجا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پوجا کے اس اقدام کے بعد طلباء میں شدید خوف و ہراس پایاجاتا ہے ۔

پٹیالہ(آئی این پی) بھارت کی جانب سے ملک میں سب اچھا ہے کا بتا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نام نہاد سیکیولر ملک میں قومی سطح کے کھلاڑی بھی غربت اور سہولیات کے فقدان کے باعث خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب میں قومی سطح کی 20 سالہ ہینڈ بال کھلاڑی پوجا نے غربت کی وجہ سے پٹیالہ میں خالصہ کالج کی انتظامیہ سے بغیر معاوضے کے ہاسٹل میں روم دینے کی درخواست کی جسے کالج انتظامیہ نے رد کردیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر پوجا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پوجا کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا خود کشی سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ وہ غربت اور ہاسٹل کی فیس نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کر رہی ہے۔ پوجا نے اپنی خود کشی کی وجہ کالج کے ایک پروفیسر کو بھی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے مجھے ہاسٹل میں کمرہ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ روز اپنے گھر سے کالج آیا کرو۔ پوجا کا خط میں لکھا کہ وہ اتنازیادہ کرایہ برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے والد ایک غریب سبزی فروش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…