جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم قاتلانہ حملے کی سازش ناکام

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(آن لائن نیوز ایجنسی)شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘ نے لیبیا کے وزیراعظم فائز السراج پرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی مگر انٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے سازش کے مرکزی ملزم سمیت متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے انٹیلی جنس چیف نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ حکام نے طرابلس میں ریاستی کونسل کے ہیڈ کواٹر کے قریب سے داعش سے وابستہ ایک سیل کا سربراہ پکڑا ہے جس کی شناخت ابو معاذ الانصاری کے نام سے کی گئی ہے۔
انٹیلی جنس چیف نے بتایا کہ گرفتار داعشی دہشت گرد وزیراعظم فائز السراج پرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاہم اس کی کسی کارروائی سے قبل ہی اسے پکڑ لیا گیا ہے۔ نٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ ’داعش‘ تنظیم کے 10 کمانڈر اور سیکڑوں جنگجو سرت شہر سے فرار ہو گئے ہیں۔ فرار ہونے والے جنگجو ممکنہ طورپر کسی دوسرے مقام پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے حالیہ عرصے میں کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کو غیرمعمولی نقصان پہینچایا گیا ہے۔ سرت سے فرار ہونے والے جنگجو اگر واپس نہ آ سکے تو وہ شہریوں پربھی حملے کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…