پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان ،اہم ترین صوبے میں پھر طالبان چھاگئے،طالبان نے قبضہ کیسے کیا؟ افغان حکام کا حیرت انگیز موقف

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ قندوز کو ہرات اور دیگر شمالی صوبوں سے ملانے والے اہم ضلع خان آباد کا کنٹرول حاصل کرلیا۔افغان حکام کے مطابق قندوز کے دیگر اضلاع میں بھی شدید لڑائی جاری ہے ٗضلع خان آباد کے چیف حیات اللہ امیری کے مطابق طالبان نے ضلع پر مختلف مقامات سے حملہ کیا ہم نے کئی گھنٹوں تک مزاحمت کی لیکن چونکہ ہمیں معاونت نہیں ملی لہذا ضلع پر طالبان نے کنٹرول کرلیا۔کابل میں موجود افغان حکام کے مطابق اسلحے اور کمک کی کمی کی وجہ سے ضلع طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا جو امریکا کی اتحادی نیٹو افواج کو افغانستان سے بے دخل کرکے یہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔خان آباد پر طالبان کا قبضہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب 5 روز قبل طالبان نے صوبہ بغلان کے ایک ضلع کا کنٹرول حاصل کرکے حکومتی فورسز کی گاڑیوں اور اسلحے پر قبضہ کرلیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں بھی طالبان نے افغانستان کے پانچویں بڑے شہر قندوز کے تقریباً نصف پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں فورسز نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…