اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گراؤنڈ کی انسپکشن سے پہلے ہی پھر بارش نے امیدیں خاک میں ملادیں۔ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی وقت کے مطابق گراؤنڈ تیارہوگیا تو پھر بیس اوورز کا میچ ہوگا ورنہ میچ منسوخ کردیاجائے گا۔اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کادوسرا ون ڈے،بارش کے باعث تاخیر کاشکار ہوا مگر اس کے بعد اچھی خبر یہ آئی کہ امپائرز 6:20منٹ پر گراؤنڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے اگر سب کچھ ٹھیک محسوس ہوا تو پھر میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ بارش کی وجہ سے اوورز ضائع ہونے کی وجہ سے میچ کو25 اوورز تک محدود کردیاجائے گا۔پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ڈبلن میں بارش جب رک گئی توامپائر زنے میدان کا جائزہ لیا۔بارش رکنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی ڈبلن کے میدان میں پریکٹس کی۔لیکن اس کے بعد پھر بارش ہوچکی ہے۔ ،ڈبلن میں کھیلے جانے والے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 255 رنز سے شکست دے دی تھی۔آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ بھی بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا اور اسے 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کیبعد پاکستان نے انگلینڈ کے ساتھ پانچ ون ڈے میچ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
گلاس برج سے
-
لاہور،اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی دوست کے ہمراہ خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی
-
سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
پی ڈی ایم اے کا آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
کابل زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا،پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے،ویڈیو وائرل
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
جنوبی ایشیا کے مقروض ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کون سا نمبر ہے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے



















































