جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیر محنت نے کہا کہ بن لادن گروپ اور دیگر مقامی کمپنیوں نے پاکستانی ملازمین سمیت دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے اور بن لادن گروپ نے ستمبر تک ادائیگیاں مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔