اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ امریکی پیراک ریان لوکٹے نے 14 اگست کو پولیس کو بتایا تھا کہ اْن کو اور ان کے تین ساتھیوں کو راستے میں لوٹ لیا گیا جب وہ شہر میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرکے واپس اولمپک ولیج آرہے تھے۔
پولیس نے جب تحقیقات کیں تو کہانی اس کے برعکس نکلی، معلوم ہوا کہ یہ چاروں ایتھلیٹ راستے میں ایک گیس اسٹیشن پر رْکے اور وہاں کے ٹوائلٹ میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد گارڈ نے اْن پر پستول بھی تان لی تھی کیوں کہ اْن میں سے ایک ایتھلیٹ قابو میں نہیں آرہا تھا۔ریو ڈی جنیرو کی سول پولیس کے چیف فرنانڈو ویلسو کے مطابق لوٹ مار کی کوئی واردات نہیں ہوئی بلکہ اب یہ ایتھلیٹ گیس اسٹیشن کے مالک کو رقم کا لالچ دے کر معاملہ رفع دفع کرنے کا کہہ رہے ہیں اور پولیس سے تعاون بھی نہیں کررہے ہیں۔ان میں سے دو سوئمرز جیک کونگر اور گونار بینٹز کو پولیس نے ریو ڈی جنیرو سے واپس جانے سے روک لیا اور جہاز سے اْتار کر تفتیش کے لیے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریان کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔
معروف کھلاڑی کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ۔۔۔ وجہ انتہائی شرمناک
19
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں