لاہور(این این آئی)سری لنکاکے ہاتھوں آسٹریلیاکی3-0سے عبرتناک شکست کے بعدپاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے سے دوسرے نمبرپرآگیاجبکہ آسٹریلیاکی ٹیم پہلے سے تیسرے نمبرپرآگئی جبکہ بھارت کی ٹیم دوسرے سے پہلے نمبرپرآگئی ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت کی ٹیم پہلے نمبرپاکستان دوسرے،آسٹریلیا تیسرے اورانگلینڈ چوتھے نمبرپرہے۔بھارت نے20میچ کھیل کر2238پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ112ہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان نے25میچ کھیل کر2767پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ111ہے۔تیسرے نمبرپرآسٹریلیانے36میچ کھیل کر3905پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ108ہے۔چوتھے نمبرپرانگلینڈ نے41میچ کھیل کر4427پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ108ہے۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈ نے28میچ کھیل کر2773پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ99ہے۔چھٹے نمبرپرسری لنکا نے32میچ کھیل کر3055پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ95ہے۔ساتویں نمبرپرجنوبی افریقہ نے22میچ کھیل کر2015پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ92ہے۔آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے21میچ کھیل کر1374پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ65ہے۔نویں نمبرپربنگلہ دیش نے12میچ کھیل کر687پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 57ہے۔دسویں نمبرپرزمباوے نے7میچ کھیل کر53پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 8ہے۔