اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ بچوں کے اغواء اور ان کے اعضاء فروخت کئے جانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کردیں گے ٗ سی ڈی اے میں تین ارب روپے کی کرپشن پکڑی ہے ٗ اسلام آباد میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے‘ ندی نالوں کیساتھ پلاٹوں کو باڑ لگا کر یا دیوار بنا کر استعمال میں لانے پر پابندی ہے‘ پمز میں جگر کی پیوند کاری کے مرکز کو جلد فعال بنا دیں گے ٗ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ کی بھرتی کے لئے اشتہار جلد دیا جائیگا۔۔وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ بچوں کو اغواء کرکے ان کے اعضاء فروخت کرنے کے واقعات کا نوٹس لینا چاہئیے ۔