جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

داعش سے تعلق ۔۔ اسلام کے معروف مبلغ مجرم قرار

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ایک برطانوی عدالت نے سخت گیر برطانوی مبلغ انجم چوہدری کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے لیے حمایت حاصل کرنے کی دعوت دینے کا مجرم قرار دیا ہے۔ انجم چوہدری اور ان کے ساتھی کو دس سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔انجم چوہدری اور ان کے ساتھی محمد میزان الرحمان کو 28 جولائی کو اولڈ بیلی کورٹ نے سزا سنائی تھی لیکن اس کی خبر شائع کرنے پر پابندی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انجم چوہدری اور ان کے قریبی ساتھی محمد میزان الرحمان پر دہشت گردی ایکٹ 2000 کی دفعہ بارہ کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی حمایت حاصل کرنے کی دعوت دی تھی۔مقدمے کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ 2014 میں انھوں نے دوست اسلامیہ کی مدد کے لیے تقاریر کے ذریعے دعوت دی اور خود اس کے سربراہ کے ساتھ بیعت کا اعلان کیا۔میٹ پولیس کا کہنا تھا کہ بیعت ’ٹرننگ پوائنٹ‘ تھا جس کا مطلب تھا کہ ان پر مقدمہ کیا جا سکتا ہے۔لندن کے علاقے الفورڈ سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ انجم چوہدری اسلامی گروپ المہاجرون جسے ’اسلام فور یوکے‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کے سابق ترجمان ہیں۔ اسے سنہ 2014 کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ المہاجرون کے سربراہ عمر بکری محمد لندن میں سات جولائی سنہ 2005 کو ہونے والے بم دھماکوں کے بعد برطانیہ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…