بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں کرکٹ کا کوئی ٹیلنٹ نہیں۔۔ شہریار خان سے کیا معاہدہ ہوا؟نجم سیٹھی کے متنازعہ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 16  اگست‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ کہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی ڈسپلن نہیں سب شارٹ کٹ ہے۔ ساتھ ہی عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے آؤٹ کرنے پر سابق کوچ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے دبے لفظوں سابق کوچ وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ کہتے ہیں کہ دو قومی اسٹارز کو ٹیم سے صرف اس وجہ سے نکالا گیا کہ ان کی کوچ سے نہیں بنتی تھی۔ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان کرکٹ کا پول کھول دیا کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کوئی ڈسپلن ہے نہ ہی کوئی ٹیلنٹ اور جو ہوتا ہے سب شارٹ کٹ یعنی پس پردہ۔ نجم سیٹھی نے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیسے چلانا ہے ان کا چیئرمین شہریار خان سے معاہدہ تھا۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے متنازعہ بیان دے کر کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…