پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

سوات ایکسپریس وے میں اہم تبدیلی کا اعلان،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 15  اگست‬‮  2016

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کھیل، ثقافت ، میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سوات ایکسپریس وے پراجیکٹ کو سوات موٹر وے میں تبدیل کیا ہے او ر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے پر عنقریب تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے۔ جسے انشاء اﷲ 18مہینو ں کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔یہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ ملاکنڈ ڈویژن باالعموم اور ضلع سوات میں باالخصوص سیاحت کے فروغ اور ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھاجسے موجودہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عملی جامہ پہنایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی صوبے کے دوردراز اور ماضی میں نظرانداز کئے گئے علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور صوبے کے کونے کونے میں میگا پراجیکٹ کو مکمل کئے جا رہے ہیں۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے میں مواصلاتی نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی ان صحت افزاء اور پرفضا مقامات سے لطف اندوز ہونے کیلئے رسائی کو یقینی بنائے جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…