ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح, مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ بارے بڑا اعلان کر دیا

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا جب کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ واطن واپس جا کرکروں گا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اوول ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور خاص طور پر یونس خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ عظیم بلے باز ہیں جو گزشتہ 16 سال سے پاکستان ٹیم کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں عمدہ بولنگ کی بدولت مخالف ٹیم کے اوسان خطا کئے اور فتح کو یقینی بنایا۔اپنے مستقبل کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بڑھتی عمر کرکٹ سے دوری کی وجہ نہیں بنتی لیکن بعض اوقات آپ ذہنی طور پر تھک جاتے ہیں تاہم جب آپ اچھا کھیل رہے ہوں تو بڑھتی عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے مجھے بہت اعتماد بخشا اور کھیلتے جانا اور اپنے آپ کو ثابت کرتے جانے کے عمل نے مجھے پاکستان کے لئے کھیلنے پر مجبور کیا تاہم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس وطن جا کر کروں گا۔اوول ٹیسٹ میں فتح پر مصباح الحق نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر انگلینڈ کے خلاف جیت کا مزہ دوبالا ہو گیا لیکن اس ٹیسٹ کے دوران ہم نے اپنے عظیم کرکٹر حنیف محمد کو کھود دیا اس لئے اوول ٹیسٹ کی کامیابی حنیف محمد کے نام کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…