آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نیویمن کرکٹرزپرڈالرز کی بارش کردی، ویمن کرکٹرز کو اب سالانہ 20 سے34 ہزار ڈالرز ملیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ نئے معاہدے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹاپ ویمن کرکٹرز کی نظریں معاوضے میں اضافے پر لگی ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ اور نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے درمیان تین سالہ مفاہمت کی یادداشت کے بعد ملک کی 15 بہترین ویمن کرکٹرز کو سالانہ 20 سے34 ہزار ڈالرز ملیں گے، اس سے قبل ویمن کرکٹرزکو 10 سے 12 ہزار ڈالرز ملتے تھے، جبکہ ون ڈے میچ کی فیس 400ڈالر اور ٹی 20کی فیس 300ڈالر کے بعد خواتین کھلاڑی سالانہ 40ہزا ڈالرز تک کما سکیں گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ویمن کرکٹ بلکہ نیوزی لینڈ گیم کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔