پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

محمو د اچکزئی بڑی مشکل میں ایجنسیوں کیخلاف بیا ن کیو ں دیا؟ طلب کر لیا گیا

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے متنازع تقریر پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں متنازع تقریر کے خلاف شہری وحید کمال کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 19 کے تحت افواج پاکستان پر کوئی الزام تراشی نہیں کی جاسکتی جب کہ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور اس سے قبل وہ خیبرپختونخوا کو افغانستان کا حصہ بھی قرار دے کر ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکے ہیں۔درخواست گزار نے چیف الیکشن کمشنر نے استدعا کی کہ ملکی وحدت اور اداروں کو بدنام کرنے پر محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے درخواست کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے محمود اچکزئی کو یکم ستمبر کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہر سانحے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ پر الزام عائد کردیا جاتا ہے جب کہ کوئٹہ میں جگہ جگہ ایف سی اہلکار موجود ہونے کے باوجود بلوچستان بار کے صدر کا قتل اور سول اسپتال میں دھما کا ہونا خفیہ اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…