اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ نے 40 سیکیورٹی ایجنسیوں کو لائسنس منسوخی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ان سیکیورٹی کمپنیوں کے پاس مناسب دفاتر اور تربیت یافتہ عملہ موجود نہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق باقاعدہ سروے اور تحقیقات کے بعد سیکیورٹی ایجنسیز کو لائسنس منسوخی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق اس وقت خیبرپختونخوا میں کل 82 سیکیورٹی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ جس میں سے 40 سیکیورٹی ایجنسیوں کو لائسنس منسوخی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد دیگر اقدامات کے علاوہ سکیورٹی ایجنسیزکی استعداد کا معائنہ بھی کیا گیا جس کے تناظر میں 40 سیکیورٹی ایجنسیوں کے لائسنس منسوخی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔