لندن(این این آئی) اوول کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف طوفانی بولنگ کرتے ہوئے وہاب ریاض ڈینجر زون میں آگئے ۔اوول میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وہاب ریاض نے پہلے ہی اوور میں کپتان الیسٹر کک کا شکار کرنے میں کامیاب ہوگئے جس نے ان کی پیس بیٹری کو مزید چارج کردیا۔ ایلسٹر کک کو تھکانے لگانے کے بعد وہاب ریاض نے اور بھی زیادہ رفتار سے گیندیں کرانا شروع کیں، اسی کوشش کے دوران وہ کئی مرتبہ پچ کے ڈینجر زون میں بھی آئے جس پر امپائر نے انہیں وارننگ دے دی،بعد ازاں ایک بار اسی غلطی کا ارتکاب کرنے پر وہاب ریاض کو ان کے بارہویں اوور کی دوسری گیند کے بعد باؤلنگ سے روک دیاگیا جس کے بعد محمد عامر نے ان کا اوور مکمل کیا۔