لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں‘مگر وزیر اعظم کیخلاف آئین کے آرٹیکلز 62/63 کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ریفرنس ضرور دائر کر یں گے‘ نواز شریف عوام کے مینڈیٹ پر پورا اترنے میں ناکام رہے‘ کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب جاری رہیگی ‘حکمرانوں کو آخرکار پانامہ لیکس کا حساب دینا پڑ یگا ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محموقر یشی نے کہا کہ حکومت نے پہلے تو ٹی اوآرز کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیا لیکن اگر اب وہ سمجھتے ہیں کہ پار لیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کیا جائے تو سب سے پہلے ان کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز پر بات کر نا ہوگی کیونکہ ہمیں حکومت کے کر پشن بچاؤ پر مبنی ٹی اوآرز قابل قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک احتساب کا میاب ہو رہی کیونکہ عوام عمران خان کی کال پر سڑکوں پر نکل آئی ہے اور اگر (ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی تو مجبورا تحر یک انصاف بھی کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے سڑکوں پر جنگ لڑ رتی رہیگی ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکمران بھاگنا چاہ رہے ہیں مگر تحر یک انصاف اور عوام انکی راہ میں رکاوٹ ہیں ان سے پانامہ لیکس کا مکمل حساب لیا جا ئیگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
یکم جولائی کے بعد پاسپورٹ دفاتر جانے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
-
شہباز شریف نےصدر زرداری کو چھتری دینے سے انکار کر دیا، نور خان ائیر بیس پر دلچسپ صورتحال
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
لکی موٹرز کا Kia Sportage L Alpha کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان



















































