ساؤتھمپٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگاشیڈول کے مطابق ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 27 اگست کو لارڈز میں میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 30 اگست کو نوٹنگھم میں میں کھیلا جائیگا، چوتھا ون ڈے میچ یکم ستمبر کو ہیڈ نگلے میں میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔
سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ کے دوران آئرلینڈ کے خلاف بھی دو ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 18 اگست کو کھیلا جائیگا۔ آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ہی دوسرا ون ڈے میچ 20 اگست کو کھیلا جائیگا۔دوسری طرف ون ڈے کرکٹ ٹیم کے6کھلاڑی لاہور سے انگلینڈ کے لئے دبئی روانہ ہوگئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5ون ڈے کھیلے جائیں گے۔قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے چھ پلیئر ز انگلینڈ روانہ ہو گئے۔ان پلیئرز میں عمر گل،بابر اعظم،شرجیل خان،عماد وسیم،حسن علی اور محمد نوازشامل ہیں۔قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 5 ون ڈے میچ کھیلے گی۔
ون ڈے کرکٹ ٹیم کے6 کھلاڑیوں کی انگلینڈ روانگی، ناقابل یقین نام سامنے آگئے
14
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں