پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

عبداللہ عبداللہ کا صدر اشرف غنی کے خلاف اپنے حالیہ بیان کا دفاع

datetime 13  اگست‬‮  2016 |

کابل (آئی این پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے خلاف اپنے حالیہ بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہصدر اشرف غنی انتخابی اصلاحات میں ناکام رہے ہیں۔افغان ملکی میڈیاکے مطابق چیف ایگزیکٹو کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبداللہ عبداللہ نے اپنے دفتر میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹنگ کے شرکاء نے عبداللہ عبداللہ کے حالیہ بیان کی حمایت کی اور سیاسی معاہدے کے فوری نفاذ اور انتظامی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں عبداللہ عبداللہ کے نائبین،وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی ،بلغ کے قائمقام گورنر عطا محمو نور،سابق وزیر دفاع بسم اللہ محمدی ،سابق این ڈی ایس چیف امر اللہ صالح،وزیر انصاف عبدالبصیر انور اور دیگر بڑی تعدادمیں دیگر سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ گزشتہ روز افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ملک کے صدر اشرف غنی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ صدر اشرف غنی ملک کو چلانے کے حق دار نہیں ہیں کیوں کہ وہ انتخابی اصلاحات میں ناکام رہے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کے بارے میں کہا کہ وہ ملک کی ابتر ہوتی صورت حال کے بارے میں نہیں جانتے۔حکومت مفلوج ہے اور وزرا کو بولنے کا موقع نہیں ملتا۔ اشرف غنی ڈیڑھ گھنٹے کا لیکچر دیتے ہیں، انھیں وزرا کو بھی 15 منٹ سننا چاہیئے۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اگر کسی میں برداشت نہیں ہے تو وہ صدارت کے منصب پر فائز رہنے کا حق دار نہیں ہے۔صدر اشرف غنی کے دفتر نے اس بیان کو مایوس کن قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ امریکہ کی کوششوں سے ایک معاہدے کے تحت ملک کے سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کے لیے اتحادی حکومت میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ رکھا گیا تھا۔افغانستان کی اتحادی حکومت میں شریک دونوں رہنماں کے درمیان تنا تو تھا ہی لیکن کھلے عام اس طرح کا سخت بیان پہلی مرتبہ سامنے آیا۔عبداللہ عبداللہ کے تازہ بیان سے 2014 میں افغانستان میں قائم ہونے والی اتحادی حکومت کے استحکام سے متعلق نئے سوالات نے جنم لیا ہے۔ 2014 کے افغان صدارتی انتخابات میں دونوں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی نے فتح کا دعوی کیا تھا، جس کے بعد دونوں کے حامیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…