سکھر(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لئے ہم سے لڑ رہی ہے ، چوہدری نثار نے پریس انفرنس میں اپنے وزراء پر بھی الزامات لگائے ، اعتزاز احسن سے درخواست ہے کہ وہ خدا کے لئے راز اگل دیں ۔ وہ ہفتہ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لئے ہم سے لڑ رہی ہے ۔ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں اپنے وزراء پر بھی الزامات لگائے ۔ خورشید شاہ نے اعتزاز احسن سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا کے لئے راز اگل دیں اور بتا دیں کہ وہ کون آدمی آپ کے پاس آتا تھا اور کہتا تھا کہ بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں ۔ چوہدری نثار کی جگہ میں ہوتا تو اب تک مستعفی ہو چکا ہوتا۔ وہ تاریخ کے ناکام ترین وزیر داخلہ ہیں ۔۔۔۔(م د )