لاہور( این این آئی)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ کرپٹ قیادت سے نجات اور دیانتدار قیادت کے انتخاب کو یقینی بنائے گی،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کا قوم کوجواب ملنا چاہئے ،دبئی کے محلات ،ہیروں کے ہار اور بلاول اور ایان علی کے ایک اکاؤنٹ سے ٹکٹوں کا معاملہ اب تک کیوں دبا رہا،ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کے کیس ختم کرنے کے بدلے حکومت کا ساتھ دینے کی پیشکش کرنے والے بے نقاب ہونے چاہئیں، وزیر داخلہ انکشافات کرنے کی بجائے ان معاملات کی تحقیقات کروائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری پانچ روزہ مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء اور بعد ازاں پیکھے وال موڑ وحدت روڈ پرشعور آزادی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کے خط کاجواب نہ دینا حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ۔عوام کرپشن کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔عوام چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس از خود نوٹس لیکر موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کا احتساب کریں۔پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزادی کے 70سال بعد بھی قوم حقیقی قیادت سے محروم ہے ،جن لوگوں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے مسلمانان برصغیر نے تاریخ کی عظیم ترین قربانیاں پیش کی تھیں ان سے زیادہ کرپٹ لوگ ملکی اقتدار پر قابض چلے آرہے ہیں ۔پاکستان جن عظیم مقاصد کے حصول کیلئے بنایا گیا تھا اقتدار پر مسلط سیکولر اور بے دین طبقہ نے ان مقاصد کو پس پشت ڈال رکھا ہے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے ہر جائز و ناجائز کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک ملکی آئین پر عمل درآمد نہیں کیا گیایہ آئین ملک میں قرآن و سنت کی بالا دستی ،اللہ کی حاکمیت اور اسلام کو ریاست کا مذہب قرار دیتا ہے ،مگر مٹھی بھر سیکولر اور دین بیزار طبقہ اس آئین کو متنازعہ بنانے پر تلا ہوا ہے ۔یہ طبقہ عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرکے معاشرے میں انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے ۔یہ لوگ فرقہ پرستی ،قومیت اور علاقائیت کی آگ بھڑکا کر قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ کے نیو ورلڈ آرڈرکو مسلط کیا جاسکے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم جمہوری اور آئینی راستے سے قیادت اور نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں دنیا بھر میں مسلمانوں کاقتل عام کررہی ہیں ،کشمیر فلسطین ،عراق ،شام اور یمن میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کی انتہا ہوگئی ہے اور اب ان قوتوں نے ترکی کو اپنا ہدف بنا لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام دشمنوں کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے ۔امریکہ بھارت کی سرپرستی کررہا ہے کہ اسے چین کے مقابلے میں علاقے کا تھانیدار بنایا جائے ،امریکہ بھارت اور اسرائیل پاک چین راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے مشترکہ سازشوں میں مصروف ہیں ۔المیہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکامیوں کا مجموعہ ہے ۔بدقسمتی سے بھاری بھرکم کابینہ ہونے کے باوجود وزیر خارجہ کا تقرر نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔
دبئی کے محلات ،ہیروں کے ہار اور بلاول اور ایان علی کے ٹکٹ،پیپلزپارٹی مشکل میں پڑ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)
-
کن ممالک میں عید الفطر کا اعلان ہو گیا؟
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اردو میں ہنگامی الرٹ ہدایات جاری
-
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
-
پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
-
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی
-
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
-
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر
-
ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
-
ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پر پھینک دیئے،ویڈیووائرل
-
عید الفطر کے بعد دفاتر کے نئے اوقاتِ کار جاری
-
عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
-
شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کر دی گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی



















































