اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دور جدید میں چٹائی پربیٹھ کر کھانا کھانے کی روایت دم توڑتی دکھائی دیتی ہے لیکن مغربی سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ کرسی میز کی بجائے زمین پر بیٹھ کرکھانا کھانے سے صحت کیلئے بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں۔
زمین پر بیٹھ کر کھانے سے کھانا بہتر طور پر ہضم ہوتا ہے کیونکہ زمین پر بیٹھنے سے جسم زیادہ آرام دو حالت میں ہوتا ہے۔
زمین پر بیٹھ کر کھانے سے جلدی پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ سے موٹاپے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔
نیچے بیٹھ کر کھانے سے کمراور ٹانگوں کے عضلات میں لچک پیدا ہوتی ہے اور دردوں سے نجات ملتی ہے۔
زمین پر بیٹھ کر کھانے سے آپ اپنے کھانے کے عمل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور غذا بہتر طور پر جزوِ بدن بنتی ہے۔
اکٹھے بیٹھ کر کھانے کا مقصد بھی زمین پر بیٹھنے سے بہتر طور پر پورا ہوتا ہے کیونکہ سارا گھرانہ ایک دوسرے سے جڑ کر بیٹھ سکتا ہے۔
زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے آپ کے کمر اور کندھوں کے عضلات صحت مند رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ چلتے ہوئے اور بیٹھے ہوئے کمر اور کندھے سیدھے رکھتے ہیں۔
’یورپین جرنل آف پرہونیٹوکارڈیالوجی‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے والے لوگ زیادہ لمبی زندگی پاتے ہیں۔
اس طریقہ سے ٹانگوں اور کولہوں کے جوڑ کو خشکی اور کھنچاؤ سے محفوظ رہتے ہیں۔
زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دوران خون بھی بہتر ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کی بیماریوں، خصوصاً ہارٹ اٹیک کا خدشہ بہت کم ہوجاتا ہے۔
نیچے بیٹھ کر کھانا رسول کریم ﷺ کی سنت ۔۔ اس کے کیا کیا فوائد ہیں ؟
13
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں