پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

داعش کے سربراہ حافظ سعید ڈرون حملے میں ہلاک

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے رہنما حافظ سعید خان گذشتہ ماہ ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے جا چکے ہیں۔اس سے قبل گذشتہ سال افغان خفیہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حافظ سعید افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے۔تاہم دولت اسلامیہ کا کہنا تھا کہ ان رہنما اس حملے میں بچ گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حافظ سعید گذشتہ ماہ 26 جولائی کو ایک تازہ ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ حافظ سعید خان کو ننگرہار کے ضلع اچن میں مارا گیا ہے۔
یہ ڈرون حملہ دولت اسلامیہ کی جانب سے افغانستان میں کیے جانے والے سب سے خطرناک حملے کے بعد کیا گیا تھا۔ شیعہ ہزار برادری کی ریلی پر دولت اسلامیہ کے اس حملے میں 80 افراد ہلاک اور 230 زخمی ہوئے تھے۔پینٹاگون کے ترجمان گورڈن ٹروبریڈج کا کہنا تھا کہ ’سعید خان ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہوگئے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ ’حافظ سعید خان امریکہ اور اس کی اتحادی فورسز کے خلاف حملوں میں براہ راست شریک رہے ہیں اور ان کے نیٹورک کی کارروائیوں کی وجہ سے افغانیوں میں خاص طور پر ننگرہار میں خوف پھیلا ہوا تھا۔افغان طالبان اور دولت اسلامیہ کے درمیان جنوری 2015 سے مسلسل جھڑپیں جاری ہیں۔طالبان کی موجودگی اور حیثیت کو دولت اسلامیہ سے بڑا چیلنج درپیش ہے جو اس خطے میں کچھ حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔بعض ایسے شواہد بھی ملے ہیں کے دولت اسلامیہ اپنی تنظیم میں طالبان جنگجوؤں کو بھرتی کر رہی ہے جبکہ کئی طالبان لیڈر دولت اسلامیہ کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…