بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ذاتیات پر بات چل نکلی، خورشید شاہ نے چوہدری نثار کے بارے میں بہت بڑی بات کہہ دی

datetime 12  اگست‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ذہنی طور پر بیمار ہیں۔ پریس کانفرنسوں کے علاوہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ وہ جھوٹ بو ل کر اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں۔ اگر چوہدری نثار علی خان صحیح کام کرتے تو آج ملک میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد ہورہا ہوتا اور دہشت گردی بھی نہیں ہوتی۔ وزیراعظم چوہدری نثار علی خان کے الزامات کا نوٹس لیں۔ چوہدری نثار علی کا پیپلز پارٹی پر الزام تراشیوں کا جواب قومی اسمبلی کے اجلاس میں دوں گا۔ وہ جمعہ کو مایہ ناز کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے پارٹی قیادت پر جو الزام تراشی کی ہے۔ وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے پیپلز پارٹی پر وزیراعظم سے جو ڈیل کرنے کے الزامات لگائے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ وہ قوم کے سامنے اس بات کی وضاحت کریں کہ میں نے کب ان سے ڈیل کی بات کی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان ذہنی طور پر بیمار شخص ہیں۔ پریس کانفرنس کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہیں۔ وہ وزیر داخلہ کے منصب پر رہنے کے قابل شخص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان صحیح کام نہیں کررہے ہیں، اس لئے ہی تو ملک میں دہشت گردی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو چوہدری نثار علی خان نہ تو اس مقام کا دورہ تک نہیں کرتے بلکہ منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر ڈیل کے الزامات لگانے والے پہلے وہ سوچیں کہ ماضی میں انہوں نے کون کون سی ڈیلیں کی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایان علی کو ملانا ایک الزام تراشی ہے۔ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے۔ اس کے پاس ایان علی کے معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔چوہدری نثار علی خان ایک طریقے کے بیانات دے کر اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔ ملک پہلے ہی دہشت گردی جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ وزیراعظم اس بات کا جائزہ لیں کہ چوہدری نثار علی خان کے بیانات اور الزامات جمہوریت کے خلاف سازش تو نہٰں۔ چوہدری نثار علی خان ایسے بیانات دے کر ملک میں سیاسی افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار علی خان جیسی زبان استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ ان کے بیانات اور الزامات کا جواب قومی اسمبلی کے اجلاس میں دوں گا۔ انہوں نے کرکٹر حنیف محمد کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…