سکھر(این این آئی)سکھر کے قریب گاؤں پرخوفناک اور کئی فٹ لمبی چمگادڑوں کا حملہ ، علاقہ میں چیخ و پکا ر مچ گئی ، دیہا تیوں نے فائرنگ کرکے کئی چمگادڑیں مار دیں ، چمگا دڑوں کے حملے کے بعد علاقہ میں خوف وہراس تفصیلا ت کے مطابق سکھر کے قریبی گاؤں غلام حسین کو ندھر پر گذشتہ روز اچانک خوفناک اور کئی کئی فٹ لمبی چمگا دڑوں نے اچانک حملہ کر دیا اور گھروں میں گھس آئیں جس کے باعث گھروں میں کہرام مچ گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے بعدازاں دیہا تیوں نے ان چمگادڑوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی چمگادڑیں ماری گئیں دیہا تیوں کے مطابق ماری جانے والی چمگادڑیں کئی کئی فٹ لمبی تھیں چمگادڑوں کے حملے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں ان چمگادڑوں کے غولغول مو جود ہیں جنہوں نے اونچے اونچے درختوں کو اپنی آماجگاہ بنا رکھا ہے اور دن بھر اڑتے نظر آتے ہیں چمگادڑوں کے غول نے پورے علاقے میں فصلوں اور انسانوں پر حملے شروع کر رکھے ہیں میڈیا پراس حوا لے سے خبریں نشر ہونے کے با وجود انتظامیہ نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔
سکھر کے قریب گاؤں پرکئی فٹ لمبی خوفناک مخلوق کا حملہ ، علاقہ میں چیخ و پکا ر مچ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا















































