بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستانی طلباء پاک چین دوستی میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟ چائنہ نے زبردست پیغام دیدیا

datetime 12  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء چین اور پاکستان کے سدا بہار دوستانہ تعلقا ت کے فروغ کیلئے پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں ، چینی یونیورسٹیوں نے دو ہزار پاکستانی طلباء کو خصوصی سکالر شپ دیئے گئے ہیں ، توقع ہے زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین کا رخ کریں گے ،چینی سفارتخا نہ ان کو بہتر سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے گا ، بعض اعلیٰ درجہ کی چینی یونیورسٹیوں نے اس سال پاکستانی طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ عطا کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث چین میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبا کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چینی سفیر نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلباء کو 2016-17ء سیشن کیلئے سکالر شپ عطا کرنے کے سلسلے میں منعقد ہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے سکالر شپ پروگرام حکومتوں کی سطح پر ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے ، اس کامقصد تمام علاقے اور پاکستان کے طلباء کو فائدہ پہنچانا ہے ، طلباء پاکستان کے نہ صرف بڑے شہروں سے آ رہے ہیں بلکہ یہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے بھی آرہے ہیں ، اس لئے یہ سکالر شپ پاکستان کے ہر علاقے کے طلباء کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے اس سال 131سکالر شپ دیئے گئے ہیں جن کا صوبائی رابطے کی وزارت کی سفارش پر انتخاب کیا گیا تھا ، یہ طلباء مختلف چینی یونیورسٹیوں میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی ، بزنس ایڈمنسٹریشن ، فنانس ، فیزیکل کیمسٹری ، آرکٹیکچر ، سول انجنیئرنگ ، براڈ کاسٹنگ کمیونیکیشن ، بین الاقوامی قانون ، صحافت وغیرہ شامل ہیں جبکہ یہ داخلے بیچلر پروگرام ، ماسٹر پروگرام ، پی ایچ ڈی پروگرام اور ایڈوانس ٹریننگ پروگرام میں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء نے چینی زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، اس سے چینی زبان کے اساتذہ کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، پاکستان میں چینی سفارتخانہ چینی اساتذہ کی تعداد بڑھانے ، تربیت دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے کوشش کررہا ہے ، اس مقصد کیلئے نہ صرف مختصر مدتی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا بلکہ چین میں ڈگری سطح تک ان کی تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے گا ،چینی سفیر نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ طلباء جو کچھ چین میں سیکھیں گے وہ ان کے اپنے علاقے اور پاکستان کی مستقبل کی ترقی کیلئے مفید ثابت ہو گا ، چینی حکومت پاکستانی عوام کو اپنا محبوب دوست ، قابل اعتماد شراکت دار ، اچھا ہمسایہ اور برادر آہن کے طورپر بڑا احترام کرتی ہے ، ہم پاکستان کے ساتھ ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کے پروگراموں کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی سکالر شپ کونسل ہر سال دوطرفہ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو 220سکالر شپ دے گی ، ان میں سے کچھ نئے طلباء کیلئے ہے جبکہ بقایا چین میں پہلے سے زیر تعلیم طلبا کیلئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ جنوبی ایشیا ء ممالک میں سے کسی ایک ملک کے مقابلے میں پاکستان کو سب سے زیادہ سکالر شپ دیئے جارہے ہیں ، چین کی وزارت تعلیم نے چینی یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چین میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی امداد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات عظیم ترقی کے نئے دو ر میں داخل ہو چکے ہیں ، گذشتہ سال اپریل میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران چین اور پاکستان سیاسی باہمی اعتماد کے فروغ ، معیشت اور تجارت میں تعاون کی توسیع اور ثقافتی اور تعلیمی تبادلہ کے پروگرام کو بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…