بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی عظیم کھلاڑی موت ۔۔ بھارت میں بھی سوگ طاری

datetime 12  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(آئی این پی) پاکستان کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد کے انتقال پر بھارت کے سابق کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ سچن ٹنڈولکر کہتے ہیں کہ حنیف محمد کی شخصیت نہایت متاثر کن تھی ۔ وہ ہمیشہ ہی ہر کسی کے ساتھ مثبت اور معاون رہے ۔ میرے مطابق وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے سچے حقدار تھے ۔ان سے 2005 میں ہونے والی ملاقات کی یادیں میرا اثاثہ ہیں۔ سابق اوپنر وریندرسہواگ نے کہا کہ حنیف محمد کھیل کے آئیکون تھے، وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے اعلامیے میں کہا کہ حنیف محمد کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، کھیل کے لیے ان کی خدمات انمول ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری ایک عظیم اننگز تھی، اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے حقیقی حقدار تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…